تفصلات کے مطابق انٹرنیٹ کی رفتار کو بڑھانے کے لئے ایمیزون نے تین ہزار سیٹلائٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا

ایمیزون کمپنی نے یہ اعلان کیا ہے ہے تین ہزار سے زائد سیٹلائٹ روانہ کیے جائیں گے اور اس منصوبے کو’ پروجیکٹ کائپر’ کا نام دیا ہے ۔
یہ پروجیکٹ انٹرنیٹ کی رفتار کو بڑھانے کے لئے شروع کیا جا رہا ہے ۔ اس منصوبے کا اصل مقصد دنیا کے محروم اور پسماندہ علاقوں تک انٹرنیٹ کی سہولیات پہنچانا ہے ۔ دو ماہ قبل ون ویب اپنے چھ سیٹلائٹ پہلے ہی خلا میں بھیج چکی ہے۔ انہوں نے روایتی سیٹلائٹ کی بجائے چھوٹے چھوٹے ہزاروں سیٹلائٹ کا منصوبہ بنایا ہے جو لیزر اور کمپیوٹر چپ ٹیکنالوجی کے تحت ایسا ہی کام انجام دیں گے۔

Leave a Comment