فیس بک کے ملازمین تمام صارفین کی پرائیویٹ پوسٹ دیکھ سکتے ہیں

ڈیٹا انوٹیشن (data annotation) ایک ایسا عمل ہے جس میں انسان ڈیٹا کی درجہ بندی کرتے ہیں اور اسے لیبل لگاتے ہیں۔ فیس بک نے ایک بھارتی فرم WiPro کو آؤٹ سورس کیا ہے۔ فیس بک کا یہ عمل شروع کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ اس میں ملازمین کی مدد سے تمام صارفین کی پوسٹ کو مختلف درجہ بندیوں میں تقسیم کیا جائے۔ ان تمام درجہ بندیوں میں کھانے کی تصویر، شادی، سالگرہ،سیلفی وغیرہ شامل ہیں۔ WiProکے ملازمین فیس بک اور انسٹا گرام کے سٹیٹس ویڈیوز، فوٹوزکا جائزہ لیتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ فیس بک نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں اس طرح کے 200 سے زائد پروجیکٹس شروع کیے ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ پوسٹ کولیبل کر رہے ہیں۔

Leave a Comment