اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی بے قدری

ڈالرکی قیمت خریدمیں مزید70پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ،ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندترن سطح پر پہنچ گئی
یوروکی قیمت میں 50پیسے کااضافہ اوربرطانوی پائونڈکی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید158.00روپے سے بڑھ کر158.50روپے اورقیمت فروخت159.80روپے سے بڑھ کر 160.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید184.00روپے اورقیمت فروخت185.80روپے پرمستحکم رہی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں20پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں40پیسے اورقیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.60روپے سے بڑھ کر37.80روپے اورقیمت فروخت37.90روپے سے بڑھ کر38.20روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.40روپے سے بڑھ کر38.80روپے اورقیمت فروخت38.80روپے سے بڑھ کر39.10روپے ہوگئی۔

Leave a Comment